


دارالعلوم اسلامیہ عربیہ تلوجہ
اللہ رب العزت جب کسی جگہ کو علم کا گہوارہ بنانا چاہتے ہیں تو ایسے اسباب و حالات پیدا فرماتے ہیں جن سے وہ جگہ محور علم وعمل بن جاتی ہے، کچھ اسی طرح کا واقعہ پیش آیا جو سبب بنا دارالعلوم اسلامیہ تلوجہ کی بنیاد کا۔
سن 1969 کا زمانہ تھا۔ مدرسہ کے بانی وصدر اول جناب ابراہیم داؤد پٹیل صاحب بذریعہ بحری جہاز سفر حج پر روانہ تھے۔ انھیں کثرت سے دینی کتابیں اور رسائل کے مطالعہ کا شوق تھا۔ اُس زمانہ میں دارالعلوم ندوۃ العلماء سے نکلنے والا رسالہ “تعمیر حیات” سفر حج پر مطالعہ میں تھا جس میں حضرت مولانا علی میاں ندوی ؒ کا ایک مضمون جو “مدارس کی فضیلت اور اس کے فوائد” پر تھا پڑھا، اسی وقت دل میں یہ آررزو بیدار ہوئی کہ تلوجہ کی سرزمین پر بھی ایک مدرسہ تعمیر کیا جائے جس سے تلوجہ میں حفاظ وعلماء کی کثرت ہو اور ایک صالح دینی معاشرہ کی بیل ڈالی جائے۔
قدرت کا کرشمہ دیکھئے! واپسی کے دوران اچانک سمندر میں طوفان آجاتا ہے اور کشتی پر مسافر وں کو ڈوب جانے کا خطرہ لاحق ہو جاتا ہے۔ اسی بیچ جناب ابراہیم صاحب اللہ رب العالمین کے حضور یہ منت ونیت کر لیتے ہیں کہ اگر کشتی صحیح سلامت کنارہ پر پہنچ جائے تو ان شاء اللہ تلوجہ میں مدرسہ کی بنیاد ڈالوں گا۔ رب ِ کریم کی رحمت دیکھئے چونکہ ذاتِ واحد نے اس خطہ کو علم کا سرچشمہ بنانا تھا کہ کشتی بغیر کسی جانی مالی نقصان کے تمام مسافر وں کو بعافیت ساحلِ سمندر پر لے آجاتی ہے، گھر آکر جناب ابراہیم صاحب اسی منت ونیت کی تکمیل میں لگ جاتے ہیں۔
اسی نیت کے تحت 24 محرم الحرام 1389 ہجری بمطابق 11 اپریل 1969 عیسوی کو “دارالعلوم اسلامیہ عربیہ تلوجہ” کی بنیاد “داؤد عبدالغفور ٹرسٹ” کے تحت ڈالی گئی، جس کے اہتمام کی ذمہ داری حضرت اقدس مولانا عبدالحمید صاحب کو سونپی گئی۔ اس وقت چند طلبہ زیر تعلیم ہوئے، پھر یہ بیج آہستہ آہستہ تنا ور درخت بنتا گیا اور الحمد للہ اب ثمردار شجر بن گیا ہے، جس کی قیادت میں اب تک کثیر تداد میں مفتیان کرام، علماء عظام، قراء قرآن اور حفاظِ کلامُ اللہ بن کر آج صرف تلوجہ ہی نہیں بلکہ نوی ممبئی، ممبئی، کوکن اور ملک و بیرون میں اپنی دینی خدمات پیش کرتے ہوئے امت کی بے دینی کو ختم کرنے کی عظیم محنت کررہے ہیں۔
ادارے کی ترجیحات
علومِ دینیہ کی گہرائی کے ساتھ طلبہ کی اخلاقی اور روحانی تربیت
امت کو دینی قیادت فراہم کرنا
سماج میں اسلامی اقدار کو فروغ دینا
حفظ و قراءت کے ساتھ معیاری عالم دین تیار کرنا
تربیت یافتہ افراد کے ذریعے بے دینی کا ازالہ کرنا
ادارے کا نصبُ العین
مقصدِ قیام
امت مسلمہ کی دینی رہنمائی کے لیے ایسے علماء، قراء اور حفاظ تیار کرنا جو قرآن و سنت کے سچے پیروکار ہوں، علم و عمل کے ذریعے ایک صالح اسلامی معاشرے کی بنیاد رکھیں۔
دینی سمت و نظریہ
دارالعلوم اسلامیہ عربیہ تلوجہ کو علم و تقویٰ، اخلاص و خدمت کا ایسا مرکز بنانا جو دین کی اشاعت، سچائی کی نمائندگی اور امت کی اصلاح کا عالمی منبع ہو۔
علم نافع کی فراہمی
ادارے کا مقصد محض رسمی تعلیم نہیں بلکہ ایسا علم فراہم کرنا ہے جو طلبہ کے دل و دماغ کو روشن کرے، ان کی عملی زندگی میں رہنمائی کرے اور دین و دنیا دونوں میں فائدہ دے
عطیہ کی تفصیلات
-
Name
Darul Uloom Islamia Arabia -
Bank Name
IDBI Bank -
Account Number
1484102000011051 -
IFSC Code
IBKL0001484
